عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 42132
جواب نمبر: 42132
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1931-433/B=11/1433 جی ہاں مرحوم والدین کی طرف سے حج کرنا درست ہے، اور بہت اجر ثواب کا کام ہے، ان کی طرف حج بدل کرنے والے بیٹے کو دس حجوں کا ثواب ملے گا، حج بدل میں تمتع نہیں ہے، لیکن اگر آپ کرلیں تو یہ بھی درست ہے، اگر 17 دن احرام میں رہنا مشکل ہو تو تمتع کرلیجیے، مدینہ سے صرف عمرہ کا احرام باندھ کر آئیں اور طواف وسعی کریں اور پھر بال کٹوادیں۔ جب آٹھویں ذی الحجہ آئیگی اس وقت حج کا احرام باندھ کر حج کرلیجیے، اس صورت میں صرف 5روز احرام میں رہنا ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند