• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 55136

    عنوان: ایک شخص نے حج کے ادا کرتے ہوئے یوم النحر کو قربانی سے پہلے حلق کیا تو اس کا کیا حکم ہے؟

    سوال: ایک شخص نے حج کے ادا کرتے ہوئے یوم النحر کو قربانی سے پہلے حلق کیا تو اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 55136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1630-1361/B=11/1435-U احناف کے یہاں یوم النحر میں حاجی کے لیے پہلے قربانی اس کے بعد حلق ہے، اگر کسی نے اس کے الٹا کرلیا یعنی پہلے حلق کرالیا پھر قربانی کی تو اس پر دم واجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند