• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 59262

    عنوان: میرے پاس اتنے پیسے ہیں کہ میں عمرہ کرسکتاہوں، لیکن حج نہیں کرسکتا، تو کیا میں عمرہ کرلوں؟ اگر میں عمرہ کرلوں تو مجھ پر حج فرض تو نہیں ہوجائے گا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں عرب متحدہ امارات میں کام کرتاہوں، میرے پاس اتنے پیسے ہیں کہ میں عمرہ کرسکتاہوں، لیکن حج نہیں کرسکتا، تو کیا میں عمرہ کرلوں؟ اگر میں عمرہ کرلوں تو مجھ پر حج فرض تو نہیں ہوجائے گا ، میں نے سنا ہے کہ عمرہ کرنے کے بعد حج فرض ہوجاتاہے، چاہے آپ حج کرنے کی طاقت رکھتے ہوں یا نہیں؟ یعنی چاہے عمرہ کرنے کے بعد آپ کے پاس اتنے پیسے نہ بھی ہوں جس سے آپ حج کرلو تب بھی عمرہ کرنے کے بعد حج فرض ہوجاتاہے، میرے پاس اتنے پیسے ہیں کہ میں عمرہ کرسکتاہوں، لیکن حج کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 59262

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 956-958/L=8/1436-U اشہرِ حج (شوال، ذی قعدہ، ذی الحجہ کے دس روز) میں عمرہ کرنے سے کچھ شرائط کے ساتھ حج فرض ہوجاتا ہے دیگر مہینوں میں عمرہ کرنے سے حج فرض نہیں ہوتا اگر آپ عمرہ کرنا چاہتے ہیں تو ذی الحجہ کے بعد شوال سے قبل اخیر رمضان تک کسی بھی مہینے میں عمرہ کرلیں اس کی وجہ سے آپ پر بہرحال حج فرض نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند