عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 610062
اگر كمائی کے لیے جانے والا حج کرلے تو درست ہوگا یا نہیں؟
سوال : بعض لوگ کمانے کے لیے کویت یا سعودی جاتے ہیں وہیں سے حج کرتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟ براے مہربانی جواب دیں۔
جواب نمبر: 61006202-Mar-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 981-747/L=07/1443
اگر سعودی عرب یا كویت كمانے كے لئے جانے والے حضرات حج كرلیں تو ان كا حج ادا ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے ایک مسئلہ معلوم ہوا ہے جس کے بارے میں میں آپ کا فتوی لینا چاہتا ہوں۔ میرے پڑوس میں ایک ستر سالہ عورت رہتی ہیں۔ ان کی پانچ لڑکیاں ہیں اورایک لڑکا ہے سب کے سب شادی شدہ ہیں اور اچھی طرح گزر بسر کررہے ہیں۔ ان کے شوہر کا پانچ سال پہلے انتقال ہوگیا ہے۔ وہ حج ادا کرنا چاہتی ہیں، تاہم ان کا ساتھ دینے کے لیے کوئی محرم نہیں ہے ان کے اپنے ذاتی پابندی کی وجہ سے۔ کیا ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے اوردوسری ہیئت پر نظر رکھتے ہوئے ان کو بغیر محرم کے حج ادا کرنا درست ہے؟
1547 مناظرسعودی
عرب میں مقیم(انڈین/پاکستانی) ملازمین کی کثرت ہے نیز اس میں دو نوعیت کے ملازمین
ہیں، ایک تو اندرون میقات ہیں جیسے جدہ میں رہنے والے دوسرے آفاقی ہیں جیسے خارج
جدہ۔ اس مسئلہ کو واضح فرماویں کہ (۱)کیا
جدہ والے حج کے مہینوں میں عمرہ کرسکتے ہیں اگر چہ کہ وہ اس سال حج کا ارادہ کریں یا
نہ کریں یا وہ پہلے سے حج کرچکے ہوں یا پھر اس سال ارادہ ہو؟ (۲)جو ملازمین آفاقی ہوں
سعودی عرب کے دوسرے شہروں میں مقیم ہوں ان کے لیے کیا حکم ہے کہ وہ بھی بلا کسی قید
و شرط کے حج کے مہینوں میں عمرہ کرسکتے ہیں؟ از راہ کرم اس مسئلہ کو مدلل واضح
فرمادیں کیوں کہ مقامی اردو علماء اس مسئلہ میں مختلف مسائل بتاتے ہیں۔ صاحب معلم
الحجاج نے لکھا ہے کہ صرف حج کے پانچ ایام کو چھوڑ کر سال میں کسی بھی وقت عمرہ
ہوسکتا ہے۔
لاعلمی میں بغیر وضو طوافِ زیارت كرلے تو كیا حكم ہے؟
12482 مناظرمیرے سسر بیمار ہیں۔ نہ تو وہ چل سکتے ہیں، نہ تو سمجھ سکتے ہیں، نہ تو وہ پہچان سکتے ہیں اورنہ ہی اپنے لیے کچھ کرسکتے ہیں۔ میری ساس ان کی دیکھ بھال کررہی ہیں۔ وہ بستر پر پڑے رہتے ہیں۔ سب کچھ بستر پر کیا جاتاہے۔ انھوں نے حج کی نیت کی تھی۔ میرا سوال یہ ہے کہ: (۱) وہ حج کیسے ادا کرسکتے ہیں؟ (۲) حج بدل کیسے ادا کیا جائے گا؟ (۳) کیا زندہ مسلمان کے کی جانب سے حج بدل ادا کرنا جائز ہے؟او رکون حج بدل ادا کرسکتا ہے؟ (۴) حج بدل کا قاعدہ کیا ہے؟
4785 مناظر