• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 164885

    عنوان: احرام کی لنگی کا سلا ہوا ہونا ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ احرام کی لنگی میں گٹھان نہیں لگنی چاہیے یہ سننے میں آتا ہے یہ واجب ہے یا سنت ہے یا مستحب ہے اور کوئی گٹھان لگا کر باندھ لے تو کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 164885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1541-1339/L=1/1439

    احرام کی لنگی کا سلا ہوا نہ ہونا بہتر ہے ؛اس لیے بلا ضرورت ایسی لنگی کا استعمال نہ کرنا چاہیے ؛تاہم اگر کسی نے لنگی کے ایک کونے کو دوسرے سے باندھ دیا یا سلوالیا تو اس پر کوئی جزالازم نہ ہوگی۔ والأفضل أن لایکون فیہ خیاطة أصلاً وان زررأحدہما أوخللہ بخلال أومیل أو عقدہ بأن ربطہ بطرفہ الآخر أوشدہ علی نفسہ بحبل ونحوہ أساء ولا شئی علیہ․(غنیة الناسک:۷۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند