• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 34925

    عنوان: ایک آدمی حج کرنے جا رہا ہے ، علماء اپنی تعلیم میں بتارہے ہیں کہ تمہیں دوقربانی کرنے پڑی گی ، ایک وہاں جو حج کے ارکان کے مطابق شکرانہ ہے اور دوسری گھر پہ ، کیا یہ صحیح ہے؟ تفصیل سے قرآن وحدیث سے سمجھانے کی التجاہے۔

    سوال: ایک آدمی حج کرنے جا رہا ہے ، علماء اپنی تعلیم میں بتارہے ہیں کہ تمہیں دوقربانی کرنے پڑی گی ، ایک وہاں جو حج کے ارکان کے مطابق شکرانہ ہے اور دوسری گھر پہ ، کیا یہ صحیح ہے؟ تفصیل سے قرآن وحدیث سے سمجھانے کی التجاہے۔

    جواب نمبر: 34925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1741=1399-11/1432 جو شخص اِفراد کرے یعنی صرف حج کرے اور ساتھ میں عمرہ نہ کرے تو اس پر قربانی واجب ہے۔ اور جو قِران کرے گا اس پر بھی ایک قربانی واجب ہے، اور گھر پر قربانی اس وقت واجب ہے جب کہ مکہ مکرمہ میں حاجی ۱۵/ دن یااس سے زیادہ دن قربانی کے دن تک مقیم رہا اور اگر اتنے دن مکہ میں قیام نہیں رہا تو وہ مسافر ہے اور مسافر کے اوپر گھر والی قربانی واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند