• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 39295

    عنوان: بیرون ملك تبلیغی جماعت میں جانے والے پر كیا حج فرض ہے؟

    سوال: ایک مومن جو تبلیغ اور جماعت کے میں بہت متحرک ہے، چار چلے کے لیے بیرون ملک کے سفرمیں جاتاہے، اس میں خرچ ایک لاکھ تیس ہزار روپئے ہے، اس نے اب تک حج نہیں کیا ہے، اس لیے میرا سوال یہ ہے کہ کیا اسے حج پہ جانا چاہئے اور پلان کے مطابق سفر میں جانا چاہئے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 39295

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 952-952/M=6/1433 اگر اس شخص کے پاس حج کے مصارف موجود ہیں تو اس پر حج فرض ہے یعنی مکہ جانے اور آنے تک کا خرچ اپنے اہل وعیال کو نفقہ دے کر پاس میں موجود ہے، تو اسے بلاتاخیر حج میں جانے کی تیاری کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند