• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 41994

    عنوان: جو آدمی حج کے لیے جا رہا ہو تو اس پر اپنے گھر قربانی واجب ہے یا نہیں؟

    سوال: جو آدمی حج کے لیے جا رہا ہو تو اس پر اپنے گھر قربانی واجب ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 41994

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1941-1499/B=12/1433 مسافر کے اوپر قربانی واجب نہیں، ہاں اگر حاجی کا قیام قربانی کے ایام تک 15 دن یا اس سے زیادہ مکہ میں رہے تو اس کے اوپر بقرعید والی قربانی بھی واجب ہے، حاجی کی طرف سے قربانی 11ویں ذی الحجہ کو کردی جائے، یعنی ایسے دن میں قربانی کرے کہ سعودیہ میں بھی قربانی کا دن ہو اور ہندوستان میں بھی قربانی کا دن ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند