• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 66864

    عنوان: حج بدل کرنے والا تمتع کی صورت میں عمرہ کس کی طرف سے کرے گا؟

    سوال: (۱) ایک آدمی دوسرے کی طرف حج بدل کرتاہے اور حج تمتع کی نیت کی تو پہلا عمرہ اپنی طرف سے کر سکتا ہے یا آمر کی طرف سے کرے گا؟ (۲) اورحج بدل کر نے والے کے گھر خرچ کی ذمہ داری حج سے واپس آنے تک آمر پر ہے یاخود حج بدل کر نے والے پر قدرے تفصیل سے جواب مطلوب ہے ۔

    جواب نمبر: 66864

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1327-1421/L=12/1437 (۱) حج بدل میں حج تمتع کرنے والا پہلا عمرہ آمر کی طرف سے کرے گا۔ (۲) آمر پر صرف مامور کے اخراجات ضروریہ کی ذمہ داری ہے مامور کے گھر والوں کے اخراجات کی ذمہ داری نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند