• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 35320

    عنوان: حج تمتع

    سوال: میں مکہ میں رہتاہوں۔ شوال میں کمپنی کے کام سے مدینہ گیا تھا اور واپسی پر میں نے احرام باندھا اور عمرہ کیا تھا اور اس قت مجھ کو حج بدل کرنا ہے، کونسا حج کرنا ہوگا ؟اور یہ کہ میں حج تمتع کے عمرہ کے لیے نیت نہیں کی تھیتو کیا مجھ کو پھر سے عمرہ کرنا ہوگا؟ دوسری بات یہ کہ کیا مجھ کو دم دینا ہوگا؟

    جواب نمبر: 35320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2343=1329-12/1432 آپ ۸/ ذی الحجہ کو حجِ افراد کا احرام باندھ کر حجِ بدل ادا کریں، آپ مکہ میں مقیم ہیں اور اشہر حج (شوال) میں آپ نے عمرہ کرلیا ایک قول کے مطابق یہ عمرہ درست ہوا، اور تمتع کا ہوگیا اس لیے احتیاطاً دم بھی دیدیں، ہکذا یفہم من احسن الفتاوی ص: 525-526 جلد رابع۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند