عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 15311
کوئی دعا یا عمل بتادیں کہ مجھ کو او رمیری
بیوی کو حج کی سعادت نصیب ہوجائے؟
کوئی دعا یا عمل بتادیں کہ مجھ کو او رمیری
بیوی کو حج کی سعادت نصیب ہوجائے؟
جواب نمبر: 1531131-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1477=1204/د
دو رکعت صلاة الحاجة پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، درود شریف کی کثرت رکھیں، اور تھوڑی مقدار سہی روپئے کی اس مقصد سے علاحدہ جمع کرتے رہیں اور اس کو خرچ نہ کریں، ان شاء اللہ آسانی کا انتظام غیب سے پیدا ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا فرماتے ہیں
علمائے دین او رمفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں محترمہ تحسین فاطمہ بنت
غفور مرحوم جو ابھی سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئی ہیں ان کی عمر تقریباً ساٹھ سال
سے زیادہ ہے مگر جسمانی اعتبار سے ابھی اچھی خاصی تندرست ہیں، ان کا شرعی محرم
سوائے ان کے ایک بھانجہ کے دوسرا کوئی نہیں ہے، جو بالغ بھی ہیں۔واضح رہے کہ
تقریباً چھ سال قبل اپنی والدہ کے ساتھ ایک حج بھی کرچکی ہیں۔ امسال انھوں نے حج
کا فارم میرے ساتھ بھر دیا ہے جس کی منظور بھی آچکی ہے۔ رشتہ کے لحاظ سے میری اہلیہ
کی دور کی خالہ ہوتی ہیں۔ مسئلہ دریافت طلب یہ ہے کہ میرے ساتھ ان کا حج کو جانا
درست ہے، جب کہ میرے ساتھ میری اہلیہ اور میرے دور کے بھتیجے اوران کی اہلیہ بھی
ہیں؟ یہ حضرات بھی تحسین فاطمہ کے دور کے رشتہ دار ہیں۔ میں ہی اس گروپ کا کاغذی
اعتبار سے سرپرست ہوں۔ نیز ان کے میرے ساتھ حج کو جانے سے میرے حج پر تو کوئی فرق
نہیں آئے گا؟ شرعی حل سے آگاہ فرمائیں کرم ہوگا۔
سوال
یہ ہے کہ میدان عرفات حدود حرم کے اندر ہے یا باہر؟
اگر کوئی بریلوی شخص حج کرنے جائے اور صرف اس لیے کہ امام کعبہ وہابی دیوبندی عبدالوہاب نجدی کا ماننے والا ہے ان کے پیچھے نماز نہ پڑھے، کیا اس کا حج ہوجائے گا؟ اورحج میں امام کے کعبہ کے پیچھے نماز پڑھنے کا تعلق کیسے آتا ہے اور امام کعبہ کے پیچھے نماز پڑھنا کیوں ضروری ہے؟
3835 مناظر