• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 57495

    عنوان: ایصال ثواب کے لیے لوگ125000 مرتبہ پہلا کلمہ پڑھتے ہیں

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کسی مرد یا عورت کے انتقال کے بعد اس کے لیے ایصال ثواب کے لیے لوگ125000 مرتبہ پہلا کلمہ پڑھتے ہیں۔ ہم میاں بیوی ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں، الحمد للہ۔ اور میری بیوی نے میرے لیے پہلا کلمہ پڑھنا شروع کیا ہے اور میں نے بھی اس کے لیے پڑھنا شروع کیا ہے اور 125000 مرتبہ پڑھیں گے ، ہمارا ارادہ اس کلمہ کو ایڈوانس کے طورپر پڑھنا ہے اور ہمارا یقین ہے کہ جب ہم مرجائیں گے تو اللہ اس کا ثواب ہمیں دے گا۔ کیا ہمارے لیے یہ پڑھنا درست ہے؟میں نے والد صاحب کو کہا ہے کہ والدہ کے لیے پڑھیں اور والدہ والد صاحب کے لیے پڑھ رہی ہیں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 57495

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 465-465/M=5/1436-U کلمہ طیبہ پڑھ کر ایصال ثواب کرنا درست ہے، اور میاں بیوی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے لیے ایصال ثواب کی غرض سے پڑھ سکتے ہیں اور اس کا ثواب اس کے نامہ اعمال میں پہنچ جاتا ہے، مرنے کے بعد پر موقوف نہیں رہتا البتہ مرنے کے بعد ا ور زیادہ ایصال ثواب کیا جانا چاہیے اور اس کے لیے کوئی خاص عدد متعین نہیں ہے۔ جتنا زیادہ پڑھ سکے اتنا ہی ثواب زیادہ ہوگا اس کے لیے 125000 بار پڑھنے کو ضروری سمجھنا یا اس سے کم یا زیادہ کو باعث اجر وثواب نہ سمجھنا غلط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند