• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 69869

    عنوان: تحفہٴ صندلیہ میں ایک دعا

    سوال: تحفہٴ صندلیہ میں ایک دعا ہے؛ Jaa at lidawati alasjaru sajadtil lamusi ilaehi ala saqin bila qadami. دعاء میں زبر ، زیر ، پیش لگا کر بتائیں، یہ دعاء کس مقصد کے لیے اور کتنی بار پڑھ سکتے ہیں؟ Fatwa ID: 1209-1149/Sn=12/1437 ”تحفہٴ صندلیہ“ کس کی کتاب ہے؟ ہم اس سے واقف نہیں ہیں، آپ کتاب کا تعارف کرائیں نیز جس صفحے پر یہ دعا لکھی ہو مکمل صفحے کا عکس ارسال کریں، اس کے بعد آپ کے سوال کا جواب تحریر کیا جائے گا۔

    جواب نمبر: 69869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 055-081/SN=2/1438

     

    انٹرنیٹ میں سرچ کرنے پر یہ کتاب ”تحفہٴ صندلیہ“ مل گئی، کتاب کے مقدمہ اور شروع کے بعض صفحات پڑھنے سے معلوم ہوا کہ یہ کسی ”درویش“ کے ”فرمودات“ اور ”مجربات“ پر مشتمل ہے اور قابلِ اعتماد ہے۔ اس میں (نمبر: ۵۰) یہ دعاء یوں لکھی ہوئی ہے:

    کاروبار اور رزقِ حلال میں برکت کے لیے

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    جَآءَ تْ لِدَعْوَتِہ الأشْجَارُ سَاجِدَةً

    تَمْشِيْ إلَیْہِ عَلیٰ سَاقٍ بِلَا قَدَمٍ

    زکوة: شبِ جمعہ ایک ہزار بار اس طرح پڑھیں کہ ہر دس کے بعد یہ شعر پڑھیں: مَوْلَايَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أبَداً عَلیٰ حَبِیْبِکَ خَیْرَ الْخَلْقِ کُلِّہِمِ ․

    معمول: بہ وقت ضرورت گیارہ مرتبہ پڑھ لیا کریں، اول آخر گیارہ دفعہ درود شریف قادری۔ انتہی۔

    نوٹ: ”درود شریف قادری“ درج ذیل ہے جیسا کہ اسی کتاب کی ابتداء میں تحریر کی گئی ہے: اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّآلِہ وَعِتْرَتِہ بِعَدَدِ کُلِّ مَعْلُوْمٍ لَکَ؛ لہٰذا آپ اسی کے مطابق عمل درآمد کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند