• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 20949

    عنوان:

    ہماری فیملی تعلیم یافتہ اور دینی ہے۔ میں بڑی لڑکی ہوں، شادی ہوچکی ہے۔ گذشتہ سال میری بہن کی شادی ہو ئی تھی، ایک ہی سال کے اندراس کے شوہر کی طرف سے اس پر بہت برا وقت آیا۔ کسی ثبوت کے بغیر اس نے میری بہن پر غلط تعلق رکھنے کا الزام لگایا، اور اس الزام کے ساتھ طلاق دینے کے لیے سب نے بہت زیادہ استحصال کیا۔ دعاؤں کے بعد انہوں نے اسے واپس تو رکھ لیا، لیکن چار مہینے سے ان کے درمیان میاں بیوی جیسا تعلق نہیں ہے۔ شوہر کا رویہ بہن کے تئیں بہت خراب ہے، ان مسائل کی وجہ سے والد صاحب کافی تکلیف میں ہیں، ذہنی الجھن کے شکار ہیں، ٹینش اتنا ہوگیا ہے کہ نماز اور تلاوت قرآن کریم بھی کرتے نہیں ہیں جو ان کا معمول تھا۔ رات کو نیند نہیں آتی۔ ہمارے محلہ کے ایک عالم نے کہا میری بہن اوروالد صاحب پر کالا جادو گیا ہے، جس کی وجہ سے پوری فیملی پریشا ن ہے۔ براہ کرم، کوئی وظیفہ یا عمل بتائیں ۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20949

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 699=545-4/1431

    اصل یہ ہے کہ جن عالم صاحب نے کالا جادو تجویز کیا ہے ان سے ہی اِس کے ازالہ کے لیے وظیفہ وغیرہ کی تشخیص کرانا چاہیے، باقی آپ اور والد صاحب نیز بہن ہرنماز کے بعد معوذتین (سورہٴ فلق اور سورہٴ ناس) تین مرتبہ اور اول وآخر درود شریف تین تین دفعہ پڑھ کر دعاء کرلیا کریں اور یہی عمل سونے سے قبل کرکے پاک بستر پر مطابق سنت سونے کا اہتمام رکھیں تو ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند