• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 46712

    عنوان: جادو وغیرہ سے بچنے کی تدبیر جسے پڑھ کر جمعرات کے دن اگر بتی پر دم کرکے جلا دیں، دعا جسے فجر کے بعد جادو سے بچنے کے لیے پڑھ لی جائے، کے بارے میں بتائیں۔

    سوال: جادو وغیرہ سے بچنے کی تدبیر جسے پڑھ کر جمعرات کے دن اگر بتی پر دم کرکے جلا دیں، دعا جسے فجر کے بعد جادو سے بچنے کے لیے پڑھ لی جائے، کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 46712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1347-1021/B=11/1434-U سب سے اعلی درجہ کی دعا یہ ہے کہ قل أعوذ برب الفلق اور قل أعوذ برب الناس صبح وشام اور ہرفرض نماز کے بعد تین تین بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں یا پانی پر دم کرکے پی لیا کریں۔ اس میں جمعرات کے دن کی کوئی تخصیص نہیں ہے، نہ ہی اگر بتی پر دم کرکے جلانے کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند