• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 52679

    عنوان: بہن شرعی پردہ کرتی ہے اور حافظہ بھی ہے ، کوئی شرعی رشتہ نہیں مل رہا ہے، بہن ” یاجامع “پڑھتی ہے، کوئی دعا بتائیں اور دعا کریں کہ کوئی رشتہ مل جائے اور شادی سنت کے مطابق ہوجائے ۔

    سوال: بہن شرعی پردہ کرتی ہے اور حافظہ بھی ہے ، کوئی شرعی رشتہ نہیں مل رہا ہے، بہن ” یاجامع “پڑھتی ہے، کوئی دعا بتائیں اور دعا کریں کہ کوئی رشتہ مل جائے اور شادی سنت کے مطابق ہوجائے ۔

    جواب نمبر: 52679

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1072-860/B=7/1435-U اللہ تعالیٰ آپ کی بہن کو بہتر اورمناسب رشتہ عطا فرمائے اور خیر وعافیت کے ساتھ سنت کے مطابق شادی کرنے کی سبیل پیدا فرمائے، آپ کی بہن جودعا پڑھ رہی ہے وہ بہت کارآمد اور موٴثر دعا ہے یہی پڑھتی رہیں اور بقیہ گھر والے یا یَا لَطیْفُ کا ورد رکھیں۔ اورخلوص کے ساتھ پڑھیں ان شاء اللہ مسئلہ آپ کی منشاء کے مطابق حل ہوجائیگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند