• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 13353

    عنوان:

    میں بائیس سال کی ہوں اور واقعی کسی اچھے مرد سے شادی کرناچاہتی ہوں۔رشتے آرہے ہیں لیکن کچھ ہونہیں رہا ہے، اورنہ ہی میرے والدین بہت سیریس ہیں۔ میں نماز پڑھتی ہوں او راکثر تہجد ادا کرتی ہوں۔ مجھے بتائیں کہ جلد شادی کرنے کے لیے میں کون سی دعا اور سورت پڑھوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13353

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1247=973/ھ

     رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا (پ:۱۹، رکوع:۴) نیز سورہٴ الم نشرح (پ:۳۰) یہ قرآنی دعا اور سورہٴ مبارکہ ہرنماز کے بعد سات سات مرتبہ اول وآخر درود شریف سات سات دفعہ پڑھ کر دعا خاص کرنے کا اہتمام جاری رکھیں، رات کو سونے سے قبل بھی یہ عمل کرلیا کریں۔ اللہ پاک جلد از جلد جمیع مقاصدِ حسنہ میں بالخصوص نکاح کے سلسلہ میں پوری عافیت کے ساتھ کامیابی عطا فرمائے۔ اور تمام مکارہ سے محفوظ رکھے، والدین کو بھی اللہ تعالیٰ پوری طرح توجہ کرنے کی توفیق بخشے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند