• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 64182

    عنوان: مندرجہ دعا كا ترجمہ كیا ہے؟

    سوال: اس دعا کا ترجمہ اور پڑھنے کا فائدہ بتائیں۔ اللہم یا مقلب القلوب و الابصار و یا خالق اللیل و النہار ، قلب قلوبہم بالموٴدة و الاجاز(IJAZI ) و الاحسان۔

    جواب نمبر: 64182

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 583-574/N=6/1437 اس دعا کا ترجمہ یہ ہے: اسے اللہ! اے دلوں اور نگاہوں کو پلٹنے والے اور اے رات ودن کو پیدا کرنے والے! ان کے دلوں کو محبت ومودت کے ذریعہ، معجز طریقہ پر اور احسان کے ذریعے بدل دیجیے۔ اگر کچھ لوگ بلاوجہ ناراض ہوں اور درپئے آزار ہوں تو ان کے لیے یہ دعا پڑھ سکتے ہیں، ان شاء اللہ، اللہ تعالیٰ ان کے دلوں میں محبت ومودت پیدا فرمادیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند