• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 163095

    عنوان: حج کے کن مقامات میں قبولیت دعاء کی زیادہ امید ہوتی ہے؟

    سوال: مولانا مجھے یہ جاننا تھا کہ مقام حج میں ایسے کتنے مقامات ہیں جہاں مسلمان کی دعا قبول ہوتی ہے رد نہیں ہوتی؟

    جواب نمبر: 163095

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1012-1028/SN=1/1440

    حج میں درج ذیل مواقع پر دعا کی قبولیت کی امید زیادہ ہے: کعبہ مشرفہ کو دیکھتے وقت، مطاف، ملتزم، میزاب رحمت کے نیچے، حطیم، حجر اسود، رکن یمانی، مقام ابراہیم ، صفا مروہ، سعی ، عرفات، مزدلفہ اور منی وغیرہ ۔ ان مقامات کی مزید تفصیلات وغیرہ کے لئے دیکھیں: غنیة الناسک اور معلم الحجاج وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند