• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 17487

    عنوان:

    میرے چہرے پر مہاسے آجاتے ہیں پھر داغ بھی رہ جاتا ہے ان کا۔ ان سے نجات کے لیے کوئی دعا بتادیجئے۔

    سوال:

    میرے چہرے پر مہاسے آجاتے ہیں پھر داغ بھی رہ جاتا ہے ان کا۔ ان سے نجات کے لیے کوئی دعا بتادیجئے۔

    جواب نمبر: 17487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1671=1671-11/1430

     

    کسی حکیم یا ڈاکٹر سے علاج کرائیے، ہرنماز کے بعد شفایابی کے لیے اللہ سے دعا بھی کیجیے، اور مہاسے کی جگہ شہادت کی انگلی رکھ کر یہ پڑھا کیجیے: اللہُمَّ أَذْہِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ اِشْفِنِيْ، وأَنْتَ الشَّافِیْ لا شِفَاءَ إِلاَّ شِفائُکَ شِفَاءً لاَ یُغَادِرُ سَقَمًا


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند