عنوان: میرا نام اشرف ہے۔ میں ، بہار ، ہندوستان سے ہوں، میں اس وقت عر ب امارات میں ایک کمپنی میں کام کررہاہوں۔ میں چند دن پہلے بلڈ (خون ) چیک کروانے گیا تو مجھے ذیابطس نکلا۔ میں ایک ڈاکٹر سے علاج کرارہا ہوں۔ براہ کرم، کوئی دعا بتائیں جس سے مجھے اس بیماری سے نجات ملے۔ میں اپنے گھر میں سب سے بڑا ہوں۔ میرے اوپر بہت ذمہ داریاں ہیں۔
سوال: میرا نام اشرف ہے۔ میں ، بہار ، ہندوستان سے ہوں، میں اس وقت عر ب امارات میں ایک کمپنی میں کام کررہاہوں۔ میں چند دن پہلے بلڈ (خون ) چیک کروانے گیا تو مجھے ذیابطس نکلا۔ میں ایک ڈاکٹر سے علاج کرارہا ہوں۔ براہ کرم، کوئی دعا بتائیں جس سے مجھے اس بیماری سے نجات ملے۔ میں اپنے گھر میں سب سے بڑا ہوں۔ میرے اوپر بہت ذمہ داریاں ہیں۔
جواب نمبر: 2689431-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 1934=1541-11/1431
آپ کثرت سے ”یَا سَلاَمُ“ پڑھتے رہیں اور خوب دھیان کے ساتھ اللہ کی طرف متوجہ ہوکر پڑھیں اور اس نیت سے پڑھیں کہ اے اللہ توہی سلامتی عطا فرمانے والا ہے، مجھے اس بیماری سے سلامتی عطا فرما۔ اس دُعا کے پڑھنے سے بہت سے لاعلاج امراض بھی دور ہوجاتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند