متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 152270
جواب نمبر: 15227001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1106-1002/H=10/1438
پیسہ کم ہونے میں بسا اوقات بڑی خیر پوشیدہ ہوتی ہے اور زیادہ ہوجانے میں شر اور فتنہ مضمر ہوتا ہے آپ نماز کی تلاوت کی پابندی کریں، کم ازکم تین تسبیح درود شریف پڑھ لیا کریں اور یہ دعا کثرت سے پڑھا کریں اللہم اغفر لي ذنبي وَوسِّع لي في داري وبارک لي في رزقي۔ اللہ پاک تمام مشکلات کو دور فرمائے اور دنیا وآخرت کی بھلائیوں سے نوازے۔ آمین
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے گھر میں پانچ لوگ ہیں، تین بھائی، ماں اور والد۔ کسی نے ہمارے گھر والوں کے اوپر جادو کروادیاہے، جو کہ ختم نہیں ہورہا ہے۔ ہم نے بہت ساری جگہ پر دکھایا لیکن پھر بھی کچھ نہیں ہورہا ہے۔برائے کرم آپ مجھے کسی اچھے عامل کے بارے میں بتادیں جو صحیح علاج کرتے ہوں؟ نیز میرے گھر والوں کے لیے دعا بھی فرماویں۔
2874 مناظرمیرے دوست کی منگنی اس کی بھابھی کی بہن سے الہ آباد میں ہوئی۔14/اکتوبر کو اس کی شادی متعین تھی، لیکن ایک رات بالکل اس کی شادی سے پہلے وہ اپنے گھر الہ آباد سے غائب ہوگئی۔ وہ پی ایچ ڈی کررہی تھی اور پڑھائی میں بہت اچھی تھی۔ اس نے بہت سارے اوارڈ بھی جیتے تھے۔ وہ بہت زیادہ گھریلو قسم کی تھی اور اچھے اخلاق کی تھی۔۔۔؟
2926 مناظرتلاوت كرتے ہوئے مسجد سے نكلنے والا دعا پڑھے گا یا نہیں؟
2415 مناظرمیں او رمیرے لڑکے بہت زیادہ پریشانیوں سے گزر رہے ہیں، دنیاوی، جسمانی، روحانی، مالی، اور بہت ساری بیماری مجھ کو ہیں۔ مجھ کو وضو بنانے میں آدھا گھنٹہ لگتا ہے ، میں بہت زیادہ چل نہیں سکتی ہوں، مجھ کو جوڑوں میں بہت سخت سوزش ہوتی ہے، بہت ساری بیماریاں ہیں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ میں نے اتنی ساری اور اتنی شدید بیماریاں ایک شخص میں نہیں دیکھی ہیں۔ میرے لڑکے نماز و دعانہیں کرتے، ایسا بہت دنوں سے ہورہا ہے، ہوا ہے ، بہت سارے وظیفے پڑھ ڈالے لیکن پھر بھی پریشان ہوں۔ آپ سے دو درخواستیں ہیں: (الف) للہ کچھ مختصر وظائف بتائیں لیکن بہت قوی التاثیر ہو ضرورت پوری ہونے میں، میں طویل وظیفہ پڑھنے سے معذور ہوں۔ (ب) للہ مجھ کو اپنی تمام نمازوں کی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ دعافرمائیں کہ اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے،بہت مشکل آچکی، بہت دن ہوچکے، اتنی جانیں جاچکیں اور اتنے نقصانات ہوگئے، وغیرہ۔ میرا ایک بیٹا پچاس سال کا ہے، دوسرا چالیس اور تیسرا تیس سال کا غیر شادی شدہ۔
3233 مناظر