• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 37157

    عنوان: میڈیكل كے ذریعے بھی جواب دیں

    سوال: میرا ایک دوست ہے اس کو مذی بہت آتی ہے، وہ بہت پریشان ہے کہ اس کو کیسے ختم کیا جائے۔ مہربانی کر کے قرآن وا احادیت کے روشنی میں بھی جواب دیں اور میڈیکل کے ذریعہ بھی جواب دیں۔ آپ کی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 37157

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 490=279-3/1433 نگاہ اور خیالات کو پاک صاف رکھے، تقویٰ طہارت کو لازم پکڑے، ہرنماز کے بعد الحمد شریف پوری سورت تین مرتبہ اور اول وآخر درود شریف تین تین دفعہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کرے، یہی عمل رات کو سونے سے قبل کرلیا کرے، کسی ماہر حاذق معالج طبیب سے بھی مشورہ کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند