• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 20248

    عنوان:

    گذشتہ ہفتہ میر ۳۰۰۰/ درہم کھوگئے ہیں۔ میراشک ہے کہ پیسہ میریکمرہ سے چرائے گئے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتاہے کہ وہ پیسے مجھ سے کہیں باہر گر گئے ہیں، میں سمجھ نہیں پارہاہوں۔آ پ مجھے کوئی دعا یا عمل بتادیں جس سے میرے پیسے واپس مل جائیں۔ میں کسی پر الزام نہں لگا نا چاہتاہوں بنا کسی ثبوت کے۔ میری مدد کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20248

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 376=256-3/1431

    آپ دو رکعت نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے ان پیسوں کے ملنے کی دعاء کریں، اور یہ آیت پڑھ لیں: وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ اَنْدَادًا یُحِبُّوْنَہُمْ کَحُبِّ اللّٰہِ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْآ اَشَدُّ حُبًّا لِلَّہِ وَلَوْ یَرَی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْآ اِذْ یَرَوْنَ الْعَذَابَ اَنَّ الْقُوَّْةَ لِلَّہِ جَمِیْعًا وَاَنَّ اللّٰہَ شَدِیْدُ الْعَذَابِ، اِنَّا لِلّہ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ان شاء اللہ العزیز آپ کو وہ پیسے یا اس سے کوئی اور عمدہ چیز آپ کو مل جائے گی، پیسے چوری ہونے پر زیادہ پریشان نہ ہوں، صبر سے کام لیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند