• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 36964

    عنوان: استخاره كى بعد كوئي اور كام

    سوال: میں نے استخارہ کیا تھاہندوستان اور بیرون ملک میں ملازمت اور بزنس کے لیے ۔ تین دن نماز پڑھنے کے بعد آخری رات کو خواب نظر آیا کہ میں اپنے سامان کے ساتھ بیرون ملک جانے کے لیے ائیر پورٹ پر آیا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اب ضروری ہے کہ میں بیرون ملک ہی جاؤں یا یہیں رہ کر بزنس یا ملازمت کرسکتاہوں۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 36964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 279=218-3/1433 ہم جیسے دنیا داروں کے خواب عموما ضِغْث اَحلام، یعنی بھٹکے ہوئے خیالات ہوتے ہیں۔ خواب قطعی اور یقینی چیز نہیں ہوتی، اس لیے شریعت میں اس کو حجت نہیں مانا گیا ہے، آپ کے استخارہ میں بیرون ملک جانا کا اشارہ ملتا ہے، لیکن اس پر عمل کرنا ضروری نہیں ہوگیا۔ آپ اپنے ملک ہندوستان میں رہ کر بزنس یا ملازمت کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند