متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 11054
میرا سوال یہ ہے کہ میں جب بھی کوئی تعلیم کی چیز یاد کرتا ہوں میں اسے بھول جاتا ہوں۔ کوئی ایسی دعا بتائیں کہ مجھے وہ تعلیم محنت کرنے کے بعد یاد ہوجائے۔
میرا سوال یہ ہے کہ میں جب بھی کوئی تعلیم کی چیز یاد کرتا ہوں میں اسے بھول جاتا ہوں۔ کوئی ایسی دعا بتائیں کہ مجھے وہ تعلیم محنت کرنے کے بعد یاد ہوجائے۔
جواب نمبر: 1105401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 344=289/د
پانچوں نماز کے بعد سرپر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار یَا قَوِيُّ پڑھ لیا کریں۔ نیز یہ دعا بھی پڑھا کریں: رَبِّ زِدْنِيْ عِلْمًا رَبِّ انْفَعْنِيْ بِمَا عَلَّمْتَنِيْ وَعَلِّمْنِيْ مَا یَنْفَعُنِيْ․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں انجینئرنگ کا طالب علم ہوں، میری پریشانی یہ ہے کہ میرا ذہن ایک جانب متوجہ نہیں رہتا ہے، ہمیشہ امتحان کے وقت میں بہت خراب محسوس کرتا ہوں (یعنی مجھے امتحان سے ڈر لگنے لگتا ہے او رمیں محسوس کرتا ہوں کہ میں اپنی ڈگری کی تکمیل نہیں کرپاؤں گا، ایک یا دو مضمون میں ہر سمسٹرمیں فیل ہوتا ہوں۔فیل پیپر کے بارے میں میں اپنے والدین کو نہیں کہتاہوں، اور میری قوت اعتمادی دن بدن کم ہوتی جارہی ہے، اورمیں کاروبار کے بارے میں سوچتاہوں لیکن میری گھریلو حالت اچھی نہیں ہے)میں کیا کروں، برائے کرم مجھے بتائیں؟
1853 مناظرمیری عمر 34/ سال ہے ، پہلے میں ہندوستان میں رہتی تھی۔ اب میں ریاض ، سعودی عرب میں رہتی ہوں، جب سے میں نے یہاں رہنا شروع کیا ہے تب سے میرے بال زیادہ گرنے لگے ہیں، میرے سیدھے پیر میں ہمیشہ درد رہتاہے اور کبھی کبھی درد کی وجہ سے پیر ہلنے لگتے ہیں، روکنے کی کوشش کرنے پر تو روکتے بھی نہیں۔ اس بیماری سے نجات پانے کے لیے آپ کوئی دعا بتائیں۔
ہم لوگ شادی کی رکاوٹ/لڑائی /نا اتفاقی سے کیسے چھٹکارا پائیں؟
2359 مناظرمیں کافی عرصہ سے آپ کے ساتھ رابطہ میں ہوں۔ مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ مولانا پالن پوری صاحب کی کتاب بکھرے موتی میں وظائف ہیں ۔ کیا ہر کوئی ان کو پڑھ سکتا ہے؟ مجھے ساری زندگی رزق کی ترقی کے لیے کوئی وظیفہ بتادیں۔ ایک وظیفہ ہے جس میں پہلے گیارہ دفعہ درود پاک پھر ایک ہزار ایک سو ایک دفعہ یا مغنی پھر گیارہ دفعہ سورہ مزمل اور آخر میں گیارہ دفعہ درود پاک یہ عمل چالیس دن کرنا ہوتاہے ۔ کیا سب کواس کی اجازت ہے؟
8990 مناظرہم بھائی بہن ہیں ، والدین بھی باحیات ہیں۔ میرے بھائی کی شادی ہوئی، ان کی بیوی ان کے گھر والے لیمن پر عقائد رکھتے ہیں یعنی عملیات کرتے ہیں۔ ہمارے گھر میں بھی کئی باران کے روم میں لیمن، ہلدی، تیل وغیرہ نکلے ہیں۔ والدین اور رشتہ دار ان پر شک کرتے ہیں، کیا اس طرح شک کرنا صحیح ہے؟ اب میری باجی کی شادی نہیں ہورہی ہے، کئی پیام جڑے ، لیکن آخر وقت میں ٹوٹ گئے تو سب کو شک ہے وہ لوگ کچھ عملیات کرتے ہوں گے، کیوں کہ ہمارے فوٹو ان لوگوں کے پاس سے نکلے۔ اب سب پریشان ہیں۔ میرے بھائی لوگوں کی ملازمت ختم ہوگئی ہے۔ ہماری پریشانی کا کچھ حل بتائیں ۔ہم کو اللہ کی ذات پر یقین ہے، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی جادو کیا گیاتھا۔ اللہ ہم سب کی مدد کرے۔ آپ ہم کو، باجی اور بھائیوں کو کوئی وظیفہ یا عمل بتائیں۔
2619 مناظرمیں اکیس سالہ ایک لڑکی ہوں، میں ایک صالح، متقی اور داعی شوہر چاہتی ہوں جس کے گھر والے بھی دینی احکام پر عمل کرتے ہوں۔ میرے لیے بہت سے رشتے آئے مگر مجھے ایک بھی رشتہ پسند نہیں آیا اس کی وجہ سے میری ماں مجھ سے خفا ہیں ۔ آں جنا ب سے درخواست ہے کہ میرے لیے دعا کریں اور ایک اچھے شوہر کے لیے کوئی دعا یا کوئی وظیفہ بتائیں۔
2890 مناظر