• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 604770

    عنوان:

    ٹینش اور ڈپریشن کیلئے وظیفہ

    سوال:

    میں اکثر بہت زیادہ ٹینشن میں ہوں اور ڈپریشن کا شکار ہوں، معمولی بات پر بہت زیادہ غصہ آتاہے اور بات جھگڑے تک پہنچ جاتی ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں میرا اسٹیٹس گرتا جا رہاہے ۔

    جواب نمبر: 604770

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1045-711/B=10/1442

     آپ کثرت سے حَسْبُنَا اللَّہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ کثرت سے پڑھتے رہیں، ان شا ء اللہ آپ کی یہ کیفیت جاتی رہے گی۔ درود شریف کا زیادہ پڑھنا بھی اس کے لئے مفید ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند