• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 56541

    عنوان: آیت کریمہ ”لا الٰہ الا انت“ کا مصیبت، پریشانی یا حاجت میں پڑھنے کا کیا طریقہ ہے؟

    سوال: آیت کریمہ ”لا الٰہ الا انت“ کا مصیبت، پریشانی یا حاجت میں پڑھنے کا کیا طریقہ ہے؟

    جواب نمبر: 56541

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 187-187/Sd=5/1436-U احادیث میں مذکورہ آیت کے پڑھنے کا کوئی خاص طریقہ مذکور نہیں ہے، حدیث میں صرف اتنا آیا ہے کہ جو بھی مسلمان اس آیت کے ذریعے اپنی کسی حاجت میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہے، تو اس کی دعا قبول ہوتی ہے ”عن سعد بن أبي وقاص رضي اللہ عنہ عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: دعوة ذي النون إذ ہو في بطن الحوت ”لا إِلٰہ إِلاَّ أنتَ سُبحانَک إني کنتُ مِنَ الظَّالمِین“ لم یدع بہا مسلم ربہ فی شيء قط إلا استجاب لہ․ (روح المعانی: ۹/۸۱، دار الکتاب، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند