• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 37992

    عنوان: نظر سے بچنا

    سوال: ایک خاتون نے میری والدہ سے میرے بارے میں کہا کہ یہ بہت معصوم لگتی ہے اس کو کہیں کہ نظر سے بچنے کے لئے سورہ 20کی 131/132آیت کا تعویذ پہنے۔ کیا یہ ٹھیک ہے ؟

    جواب نمبر: 37992

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 592-503/B=4/1433 مذکورہ دونوں نمبروں کی آیتوں سورہٴ طٰہ کی لکھ کر بھی پہن سکتی ہیں، سب سے بہتر سورہٴ فلق اور سورہٴ ناس قرآن پاک کی سب سے آخری دونوں سورتیں ہرنماز کے بعد پڑھ کر اپنے سینہ پر دم کرلیا کریں۔ یا یہ مختصر سی دعا پڑھ لیا کریں۔ ”أعوذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّةِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَہَامَّةٍ ، وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لامَّةٍ“


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند