متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 26817
جواب نمبر: 2681731-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 1713=1307-11/1431
(۱) جی ہاں ہلکی آواز سے کلمات اذان کہہ سکتے ہیں کما في الشامي: ۱/۲۸۳۔
(۲) باوضو ہونا بہتر اور مستحب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
براہ کرم، مجھے بتائیں کہ بہت زیادہ اور بکثرت حیض میں کون سی دعا پڑھوں؟ مجھے بہت زیادہ خون کے ٹکڑے بھی آتے ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ اس سلسلے میں ایک دعا ہے لیکن مجھے معلوم نہیں کہ میں نے کہاں دیکھا تھا، وہ دعا آپریشن سے نجات میں بھی معاون تھی۔ براہ کرم،مجھے جواب دیں۔
5156 مناظرکیا ذکر نہ کرکے صرف دورد شریف پڑھنا بہتر ہوگا؟
8968 مناظرہمارے گھر میں زمانے سے ایک پیتل کا پیالہ پڑا ہے، جس کے اندر عربی میں آیت الکرسی لکھی ہوئی ہے، کیا شریعت اور سنت میں اس کی کوئی حقیقت ہے، کیا بیماروں کو اس میں پانی یا دوا پلا سکتے ہیں، طب نبوی میں اس کا کوئی خاص دخل ہے؟ نہیں تو پھر اس آیات کو ناکاری سے بچانے کے لیے اس کو کیا کیا جائے؟ گھر میں قرآنی آیات، نقش سلیمانی لکھ کر لٹکانا کیسا ہے، جن اور شیاطین حاوی ہوجائیں اور با عمل عامل اگر نہ ملے تو کیا درگاہ یا مندر کے پجاری سے ان کو بھگایا جائے تو کیسا ہے؟ اور گھر میں بچے اور بڑوں پر جن حاوی ہو جائے تو اس وقت ایک دین دار آدمی کو کیا عمل کرنا چاہیے اوران چیزوں سے بچانے کے لیے روزانہ کیاعمل کرنا چاہیے اور میری بیوی کوروزانہ موت کے ، سانپ کے، مرُدوں کے، خون کے شیطان، کے خواب پڑتے ہیں اس کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے؟ برائے مہربانی فتوی عطا فرمائیں۔
3775 مناظرصلاة التسبیح سے کون سے گناہ معاف ہوتے ہیں؟ صلاة التسبیح میں تسبیحات کی کمی زیادتی ہوجانا۔ توبہ کے علاوہ گناہِ کبیرہ کی معافی کی صورت؟
1976 مناظرمیں نے سنا ہے کہ جب دعا مانگیں تو پہلے اپنے لیے مانگنا چاہیے پھر دوسروں کے لیے ، کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟ کیا دوسروں کودعا دیناثواب کا کام ہے اور اس سے ہمیں کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے؟ مجھے دعا مانگنے کا طریقہ اس کے آداب اور اہمیت اور فضائل کے بارے میں جاننے کے لیے کچھ کتابوں کے نام بتادیجئے؟ میرے امتحان ابھی ختم ہوئے ہیں اب رزلٹ کا انتظار ہے آ پ میری اور میرے ساتھیوں کی کامیابی کے لیے دعا کردیجئے۔
5409 مناظر۔ میری پریشانی یہ ہے کہ میری دو سگائی ہوئی تھی لیکن دونوں ٹوٹ گئی۔ میرے والدین کہتے ہیں کہ مجھ پر جادو ہوا ہے۔ آج کل اس کا توڑ بھی کررہے ہیں۔ اس بات کے علاوہ میں کسی سے شادی کرنا چاہتی ہوں جس کا نام احمد سمیر محمد کامل ہے، جس کی تاریخ پیدائش 19/اکتوبر 1973ہے۔ اس کی ماں کا نام سامعہ ہے۔ اب میں اس سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔برائے کرم میری مددکریں۔ میں نے جب بھی استخارہ کیا اس کا جواب نہیں آیا۔ میں اپنی سہیلیوں سے استخارہ کرواتی ہوں، میری تین سہیلیوں نے کیا اور جواب مثبت آیا۔ خواب اس نیت سے کیا کہ وہ شخص میرے لیے بہتر ہے یا نہیں اور کیا میری شادی اس سے ہوسکتی ہے یا نہیں؟ دونوں استخاروں میں ایک سال کے وقت کا فرق ہے۔دونوں خواب حسب ذیل ہیں:
(۱)ایک ہرے بھرے لان میں صرف ایک بہت بڑا پھول ہے جس کی پنکھڑیاں نیچے کو جھکی ہوئی ہیں، جیسے دھوپ سے مگر مرجھائی نہیں ہیں اور وہ ایک اکیلا پھول ہے۔ تھوڑی سی دیر کے بعد وہ پھول غائب ہوجاتا ہے اور لان میں ایک کیاری نظر آتی ہے جس میں چھوٹے چھوٹے بہت سارے پھول ہیں جن پر شبنم کے قطرے ہیں۔ یہ استخارہ دیڑھ سال پہلے کیا تھا۔
خواب نمبر(۲)دیوار چین پر میری سہیلی اور بہت سارے لوگ کھڑے ہیں اور اس دیوار کے ساتھ بہت سارے پانی ٹکرارہے ہیں جیسے سمندر ہو۔ اس پانی میں سمندر کی طرح طوفانی لہریں ہیں اور میری دوست اس پانی میں مجھ کو دیکھتی ہے جیسے میں ڈوب رہی ہوں۔ سب لوگ کہتے ہیں کہ میں ڈوب جاؤں گی مگر میں کبھی ڈوبتی ہوں اور کبھی باہر آتی ہوں جیسے سمندر میں ۔پھر ایک بہت بڑی لہر مجھے ڈبو دیتی ہے مگر تھوڑی دیر بعد سب لوگ کہتے ہیں کہ میں ساحل پر کھڑی ہوں اور میری ایڑیاں پانی میں ہیں اور میں سکون سے کھڑی ہوں جیسے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پانی بہت صاف شفاف ہوتا ہے اور میں اپنے پاؤں پر کھڑی ہوں۔ یہ استخارہ 2009 میں کیا ہے۔یاد رہے کہ اس استخارہ کے وقت پر میرا ایک رشتہ چین سے آیا ہوا تھا جس کے بارے میں میری سہیلی کو معلوم نہیں تھا۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ یہ استخارہ ٹھیک ہے یا نہیں، کیوں کہ شادی کے حالات ہی نہیں بنتے اب تو وہ شخص بھی مایوس ہوکر چلا گیا ہے۔ کیا وہ واپس آئے گا؟ برائے کرم مجھے استخارہ کر کے بتائیں۔ بہت بہت شکریہ اللہ آپ لوگوں کو خوش رکھے۔ آمین
1863 مناظرمعمولات كے لیے مستند دعائیں اور قرآنی آیات پر مشتمل تعویذات كی کتابوں كے نام بتائیں؟
3848 مناظر