• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 50994

    عنوان: میں حمل سے ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ میرا بیٹاہو، آپ کوئی دعابتا سکتے ہیں کہ اس کے پڑھنے سے اللہ جی مجھے بیٹا دیدے ، آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔

    سوال: میں حمل سے ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ میرا بیٹاہو، آپ کوئی دعابتا سکتے ہیں کہ اس کے پڑھنے سے اللہ جی مجھے بیٹا دیدے ، آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔

    جواب نمبر: 50994

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 197-292/D=4/1435-U دل میں یہ نیت کرلیں کہ ان شاء اللہ جو بچہ پیدا ہوگا اس کا نام محمد رکھیں گے۔ اوردعا بھی کریں نیز ہرنماز کے بعد سورہٴ مریم (پ۱۶) کا پہلا رکوع ایک بار اور اول و آخر درود شریف تین بار پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند