• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 64583

    عنوان: تعویذ وغیرہ روشنائی سے لکھنا؟

    سوال: (1) پہلے تعویذ وغیرہ زعفران لکھے جاتے تھے ، کیااس لیے زیادہ اثر کرتے تھے؟آج کل تو اسکیچ سے بنائے جاتے ہیں۔ (2) اگر ہم زعفران سے تعویذ بنوائیں کسی عالم سے تو کس طرح؟

    جواب نمبر: 64583

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 501-554/L=6/1437 (۱) تعویذ میں اصل وہ آیات وادعیہ وغیرہ ہوتے ہیں جن کی برکت سے شفا ہوتی ہے خواہ ان کو زعفران سے لکھا جائے یا اسکیج سے، البتہ زعفران کے بہت سے فوائد ہیں اس لیے بعض عاملین زعفران سے تعویذ لکھنے کا التزام کرتے ہیں۔ (۲) یہ بات تعویذ لکھنے والا عامل خود ہی بتادے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند