• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 55823

    عنوان: كوئی ایسا وظیفہ بتائیں كہ اولاد دین كی طرف مائل ہوجائے۔

    سوال: مین سیرت النبی صل اللةعلیہ وسلم سنتی رھتی ھون,میرا دل جھاتا ھی دوسری لوک کو بھی سناؤن لیکن مین عالم نھین ھون کیا یہ کام کر سکتی ھون؟ اور مجہ بررحم کرین کوئ وظیفہ بتائن میري اولاد دین کی طرف مائل ھو جائن اور ھماری بات مانین ھماری بات نھی مانتی.آب بھی دعا کرین.جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 55823

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1435-1437/N=12/1435-U (۱) اگر آپ کسی معتبر کتاب سے مثلاً سیرت المصطفیٰ سے لوگوں کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ سنائیں اور اس میں کسی دن وغیرہ کی تخصیص نہ ہو، نیز کوئی اور خلاف شرع امر بھی نہ پایا جائے تو اس کی اجازت ہے، البتہ جہاں کہیں کوئی بات سمجھ میں نہ آئے کسی معتبر ومستد عالم سے رجوع کرلیں، اپنی طرف سے کوئی مطلب وغیرہ نہ نکالیں۔ (۲) آپ درج ذیل دعا کثرت سے پڑھا کریں؛ بلکہ روزانہ ۳۰۰/ مرتبہ پڑھیں اول وآخر ۱۱، ۱۱ بار درود شریف کے سات: ”رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا“ ان شاء اللہ اولاد نیک وصالح اور فرماں بردار ہوجائے گی۔ (۳) میں بھی آپ کی اولاد کے لیے دل سے دعا کرتا ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند