• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 31620

    عنوان: سوال یہ ہے کہ کیا کوئی ایسی دعاہے جس کے پڑھنے پر میں اپنے والد کو خواب میں دیکھ سکوں؟

    سوال: 17/ سال قبل میرے والد کا انتقال ہوگیا ہے ،ا س وقت میں دو سال کی تھی، اب میری عمر 20/ سال ہے۔ میں کبھی اپنے والد کو نہیں دیکھا اور نہ مجھے وہ یاد ہے، اور نہ ہی میں نے کبھی ان کو خواب میں دیکھا ہے۔ اس لیے میں ان کو کم از کم خواب میں دیکھنا چاہتی ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کیا کوئی ایسی دعاہے جس کے پڑھنے پر میں اپنے والد کو خواب میں دیکھ سکوں؟ براہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 31620

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 606=509-5/1432 آپ کی یہ خواہش کوئی شرعی خواہش نہیں ہے۔ ایسی خواہش کرنا بے سود ہے۔ ویسے کثرت سے ”رَبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْرًا“ پڑھتے رہیں، بہت ممکن ہے، آپ کی یہ آرزو بھی پوری ہوجائے۔ علاوہ ازیں زیادہ سے زیادہ ان کے لیے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند