• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 174130

    عنوان: صبح وشام كے اذكار كے لیے الہدی انٹرنیشن كے ایپ كا استعمال

    سوال: ایک ایپ ڈاؤن لو ڈ کیا ہے صبح و شام کے اذکار کا، ”وایاک نستعین “ کے نام سے ہے، الہدا انٹرنیشنل کی طرف سے ، تو کیایہ صحیح ہے؟ اس میں بہت ساری دعائیں ہیں ،حفاظ کی دعائیں اور استخارہ وغیرہ ۔

    جواب نمبر: 174130

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 227-186/H=02/1441

    مذکورہ اَیپ میں جو دعائیں ہیں اگرچہ وہ منقول اور مسنون ہیں، لیکن چونکہ اس اَیپ کے بنانے والے ”الہدیٰ انٹرنیشنل“ کے ذمہ داران کے عقائد اہل السنة والجماعت سے ہٹے ہوئے ہیں، لہٰذا اس اَیپ کے استفادے سے احتراز کرنا چاہئے اور اس کے بجائے اہل حق اور ہمارے اکابر کی دعاوٴں کے سلسلے میں جو کتابیں مارکیٹ میں ملتی ہیں اور نیٹ پر بھی موجود ہیں ان سے استفادہ کرنا چاہئے جیسے ”مسنون دعائیں“ از مولانا عاشق الٰہی صاحب بلند شہری رحمة اللہ علیہ۔ ”پرنور دعائیں“ از مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ۔ ”مقبول دعائیں‘ از مولانا عاقل صاحب دامت برکاتہم وغیرہ وغیرہ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند