• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 155934

    عنوان: کیا میں اپنے بچوں پر دم کرسکتا ہوں؟

    سوال: کیا میں اپنے بچوں وغیرہ پر دم، درود کرسکتا ہوں؟ کیونکہ میں نے ایک عالم سے پوچھا تو اُنہوں نے بتایا کہ ہر کوئی دم اور درود نہیں کرسکتا جب تک اُس کو اجازت نہ ہوں۔

    جواب نمبر: 155934

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:137-106/N=2/1439

    قرآن وحدیث میں نظر بد، جنات وآسیب اور سحر وغیرہ سے حفاظت یا ان کے اثرات کے دفعیہ کے لیے جو مختلف سورتیں یا دعائیں وارد ہوئی ہیں، ان کے ذریعہ ہر شخص دم وغیرہ کرسکتا ہے؛ البتہ اگر کسی پر جنات کا اثر ہو تو عامل ہی سے رجوع کرنا چاہیے یا اس کی نگرانی اور رہنمائی میں کچھ کرنا چاہیے ورنہ بعض مرتبہ جنات جھاڑنے والے پر حملہ آور ہوجاتا ہے اور نقصان پہنچاتا ہے اور آدمی اس کا توڑ نہیں جانتا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند