متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 15721
میرا
سوال ہے کہ قربانی کا گوشت اور رمضان کے افطار میں غیر مسلم احباب کی شرکت جائز ہے
یا نہیں؟
میرا
سوال ہے کہ قربانی کا گوشت اور رمضان کے افطار میں غیر مسلم احباب کی شرکت جائز ہے
یا نہیں؟
جواب نمبر: 15721
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1491=1415/1430/ب
جی ہاں قربانی کا گوشت غیرمسلم کو کھلاسکتے ہیں، یہ جائز ہے۔ غیرمسلم کو افطار کی دعوت کرنے سے کیا حاصل ہوگا کیونکہ سحر وافطار وغیرہ عبادت کے جزء ہیں اورغیرمسلم کو اس سے کیا مطلب ہے، لہٰذا ان کو افطار کرانا لاحاصل ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند