• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 603124

    عنوان:

    حفاظتی اذکار دورانِ حیض پڑھنا

    سوال:

    حضرات مفتیانِ اکرام ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے وہ یہ کہ قرآنِ کریم کی آیات کو حفاظت کیلئے وظائف کے طور پر حیض کے دنوں میں پڑھا جا سکتا ہے ؟ کیا ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا ضروری ہے ایامِ حیض میں؟

    جواب نمبر: 603124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:540-416/N=7/1442

     (۱، ۲): حالت حیض میں آیت الکرسی اور معوذتین وغیرہ، حفاظت کی غرض سے بہ طور وظیفہ (رقیہ)پڑھی جاسکتی ہیں اور اس میں قرآنی کلمات کاٹ کاٹ کر پڑھنے کی بھی ضرورت نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند