متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 152995
جواب نمبر: 15299501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1071-887/D=11/1438
قبرستان پہنچ کر مرحومین کو ان الفاظ میں سلام کریں السَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا أَہْلَ الْقُبُورِ الْمُؤْمِنِینَ، وَالْمُسْلِمِینَ أَسْتَغْفِرُ اللہَ لَنَا وَلَکُمْ , أَنْتُمْ سَلَفُنَا، وَنَحْنُ بالْأَثَرِ (مشکاة: ۱۵۴)
پھر درود شریف، الحمد شریف (پوری سورہ) تین مرتبہ سورہٴ اخلاص (قل ہو اللہ احد) اور اس کے علاوہ جو سورتیں چاہیں پڑھیں مثلاً سورہٴ یٰسین، ملک، الہکم التکاثر وغیرہ پڑھ کر پھر درود شریف پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں یا اللہ جو کچھ ہم نے پڑھا ہے اس کا ثواب فلاں فلاں مرحومین کو پہنچ جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں ایک درود پاک کثرت سے پڑھتا ہوں [اللہم صل علی سیدنا و مولانا و محمدو بارک و
سلم]۔
کیا یہ ٹھیک ہے اور پڑھ سکتے ہیں؟
عرض یہ ہے کہ بنگلور میں ہماری ایک مسجد میں تقریباً دومہینوں سے فرض نمازوں کے بعد سری دعا ہوتی ہے۔ الحمد للہ ذمہ دار مسجد کواس بات کا علم ہے کہ جہری دعا اپنی خارجی خرابیوں کی وجہ سے بدعت ہے، اس لیے ذہن سازی کے بعد سری دعا پر آمادہ ہوگئے، لیکن افسوس کہ چند فتنہ انگیزوں کی طرف سے فساد اور انتشار کا امکان ہے۔ بنا بریں ذمہ داران مسجد دعاء جہری کا فیصلہ لینے والے ہیں جو اچھا نہیں ہوگا۔ خوبی کی بات یہ ہے کہ ذمہ دار جو بھی فیصلہ لیتے ہیں کوئی اس کو بدل نہیں سکتا محض باہر کے لوگوں کی وجہ سے اور انتشار کی وجہ سے فیصلہ بدلنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ کیا اس طرح کی کاروائی ذمہ داروں کی طرف سے درست ہے؟ اللہ نہ کرے اگر ایک اندوہناک فیصلہ لیتے ہیں تو امام مسجد کو کیا کرنا چاہیے؟ اپنے مفید مشوروں سے نواز کر ممنون فرمائیں۔ نیز ذمہ داروں کااس طریقہ سے فیصلہ کرنا جب کہ خالص شریعت کا مسئلہ ہے اور ذمہ داروں میں کوئی بھی عالم دین نہیں ہے کیسا ہے؟شہر کے ایک دینی ادارہ سبیل الرشاد سے (قریب کی وجہ سے) دعاء سری کے تعلق سے پوچھا گیا ،تو جواب ملا کہ انتشار نہیں ہونا چاہیے اس لیے جہری دعا ہی کریں۔ اب آپ ہی فرمائیں کہ کیا کیا جائے؟ ایک وضاحت بھی کردوں کہ چار دنوں بعد اجلاس ہونے والا ہے جس میں جہری دعا کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آپ سے درخواست ہے کہ اجلاس سے پہلے آپ کا مدلل اور مفصل جواب مل جائے تو فیصلہ کو روکا جاسکتا ہے۔ آپ کا فتوی بہت مفید ثابت ہوگا۔ بنا بریں وقت کی نزاکت کو سامنے رکھتے ہوئے فوراً جواب مرحمت فرماکر احیاء سنت میں تعاون فرماویں۔
2749 مناظرعمر 26 سال ہوگئی، رشتے کے لئے كوئی دعا یا وظیفہ ؟
3995 مناظرتسبیح فاطمہ کسے کہتے ہیں؟
11052 مناظر