متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 611976
سوال : بیس سال سے ہماری زندگی خوف کا شکار ہے۔ خوف اور دشمنی ہماری زندگی کا حصہ ہے۔ ہمارے والد بھی فوت ہو چکے ہیں ، ہم لڑکیاں غیر شادیشدہ ہیں، ان حالات کے لیے دعا یا وظیفہ تجویز کر دیں۔
جواب نمبر: 61197631-May-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1224-1009/B=10/1443
آپ لوگ كثرت سے یہ دعا پڑھتی رہیں اللهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا، وَآمِنْ رَوْعَاتِنَا. اللہ تعالی آپ لوگوں كو سكون عطا فرمائیں گے، اور آپ كے خوف و ہراس كو دور فرمائیں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا
سوال تعویذ کے متعلق ہے۔ (۱)حدیث
اور قرآن کی روشنی میں تعویذ کرنایا کروانا جائز ہے یا ناجائز؟(۲)کس قسم کا تعویذ کرنا
جائز ہے؟ (۳)کیا
قرآن کی آیت کو بیماری دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتاہے؟
آج شام کو میرے ابو اور پھوپھی ایک جگہ میرے
رشتہ کے لیے لڑکی دیکھنے جائیں گے۔ آج صبح صادق کے وقت میں نے ایک خواب دیکھا۔
خواب کچھ اس طرح سے ہے۔ مجھے بہت زور سے پیشاب آرہا ہوتاہے او رمیں بیت الخلاء میں
جا کر کھڑے کھڑے ہی پیشاب کرنے لگتاہوں اور احتیاط سے کہ کہیں شلوار ناپاک نہ
ہوجائے۔ پیشاب بہت زیادہ کرتا ہوں پھر آخر میں کچھ قطرے میری شلوار پر گر جاتے ہیں۔
اس کے بعد منظر بدلتا ہے میں اپنی ننہال شاید ماموں کے گھر میں ہوتا ہوں اور ٹیبل
پر شاید کھانا رکھا ہوتا ہے۔ پھر میں ایک کمرے میں جاتاہوں جہاں ایک طرف میرے ابو
لحاف اوڑھے ہوئے سورہے ہوتے ہیں اور دوسری طرف میرا چھوٹا بھائی جو حفظ کررہا ہے
وہ سویا ہوا ہوتاہے۔ میں اپنے بھائی کے برابر میں آکر بیٹھ یا لیٹ جاتاہوں۔ دعا کریں
کہ مجھے نیک، خوبصورت اور متقی بیوی ملے۔