• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 606738

    عنوان:

    درود کے لغوی معنی اور اس کی تعریف

    سوال:

    جناب سوال یہ ہے کہ درود کے لغوی معنی اور تعریف کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 606738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 245-188/D=03/1443

     درود عربی کے لفظ ”صلاة“ کا ترجمہ ہے، (فرہنگ آصفیہ: 2/243، درود) لفظ ”صلاة“ عربی میں چند معانی کے لیے استعمال ہوتا ہے: رحمت، دعاء، مدح و ثناء۔ اللہ تعالی کی طرف اس کی نسبت ہو تو اس سے مراد رحمت نازل کرنا، اور فرشتوں کی طرف سے ”صلاة“ ان کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دعا کرنا اور عام مومنین کی طرف سے ”صلاة“ کا مفہوم دعا اور مدح و ثناء کا مجموعہ ہے۔ (معارف القرآن: 7/221، تحت قولہ تعالی: إن اللہ وملائکتہ یصلون علی النبي الآیة)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند