• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 22302

    عنوان: میں شادی شدہ ہوں اور میرے بچے ہیں۔ میرا بیٹا کبھی میری بات نہیں سنتاہے۔ میرے شوہر بھی میری بات نہیں سنتے ہیں ، میں انہیں نماز پڑھنے جانے کے لیے کہتی ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ میں کل پڑھ لوں گا۔دوسرے لوگوں کے سامنے کی وہ میری عزت بھی نہیں کرتے ہیں، وہ غلط زبان استعمال کرتے ہیں۔ براہ کرم، کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں تاکہ میرا مسئلہ حل ہوسکے۔ 

    سوال: میں شادی شدہ ہوں اور میرے بچے ہیں۔ میرا بیٹا کبھی میری بات نہیں سنتاہے۔ میرے شوہر بھی میری بات نہیں سنتے ہیں ، میں انہیں نماز پڑھنے جانے کے لیے کہتی ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ میں کل پڑھ لوں گا۔دوسرے لوگوں کے سامنے کی وہ میری عزت بھی نہیں کرتے ہیں، وہ غلط زبان استعمال کرتے ہیں۔ براہ کرم، کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں تاکہ میرا مسئلہ حل ہوسکے۔ 

    جواب نمبر: 22302

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):793=793-5/1431

    اللہ سے دعا مانگتی رہیں کہ اے اللہ میرے شوہر اور میرے بیٹے کو نیک و نمازی بنادے اور کوشش کیجیے کہ وہ کسی طرح جماعت میں کچھ وقت ضرور لگایا کریں، نیز ہوسکے تو کسی صاحب نسبت متبع سنت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کرادیں، عشاء کی نماز کے بعد ”یَا لَطِیْفُ“ روزانہ سو مرتبہ اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند