متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 609917
کینسر كے لیے دُعا
سوال : میرے ابو کو مثانے میں کینسر ہے اور گردے بھی متاثر ہو رہے ہیں ، مہربانی فرما کر دعا کر دیں اور علاج اور دعا بتا دیں۔
جواب نمبر: 609917
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 880-741/B=07/1443
آپ كے ابو كی شفاء كے لیے ہم دل سے دعا كرتے ہیں۔ كسی نیك آدمی سے سورۃ ألم نشرح چالیس دفعہ پڑھ واكر بوتل كے پانی میں دم كروالیں اور وہ پانی روزانہ ایك مرتبہ مریض كو پلادیا كریں۔ پھر گھر كے لوگ ان كی شفاء كے لیے كثرت سے یَا سَلاَمُ – یَا سَلاَمُ پڑھتے رہیں اللہ نے چاہا تو بہت جلد شفاء نصیب ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند