• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 152170

    عنوان: زنا کرنے کے بعد اس سے توبہ کیسے کرے ؟

    سوال: زنا کرنے کے بعد اس سے توبہ کیسے کرے ؟

    جواب نمبر: 152170

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 877-728/D=9/1438

    گناہ پر خوب نادم اور شرمندہ ہوں آئندہ ایسا گناہ نہ کرنے کا پختہ عہد کرلیں۔ جس لڑکی کے ساتھ ایسا کیا ہے اس سے بالکل ترک تعلق کرلیں یا اگر ممکن ہو تو شادی کرلیں۔

    اور اللہ تعالی سے خوب رو رو کر دعا کریں معافی مانگیں، اپنی غلطی اور گناہ کا اعتراف کریں آئندہ نہ کرنے کا وعد کریں اپنی شرمندگی ندامت اور گریہ و زاری کا اس طرح اظہار کریں با ربار کریں کہ دل گواہی دینے لگے کہ اللہ تعالی کو رحم آگیا ہوگا اور انہوں نے معاف کردیا ہوگا۔

    استغفراللہ ربی من کل ذنب وأتوب إلیہ کی ۳/ تسبیح روزانہ پڑھیں اور بہتر ہے کہ دو رکعت صلاة التوبہ کی نیت سے تازہ وضو کرکے پڑھیں پہلی رکعت میں قل یاأیہا الکافرون اور دوسری رکعت میں قل ہو اللہ أحد پڑھیں اور نماز کے بعد اسی طرح دعا اور توبہ کریں جیسا کہ اوپر لکھا گیا۔ امید ہے کہ اللہ تعالی توبہ قبول فرما کر معاف فرمادیں گے پھر انسان گناہ سے ایسا صاف ستھرا ہو جاتا ہے جیسے کہ اس نے گناہ کیا ہی نہیں یا وہ آج ہی پیدا ہوا ہے جس کے سر کوئی گناہ نہیں۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے یاأیہا الذین آمنوا توبوا إلی اللہ توبةً نصوحاً۔ اے ایمان والو اللہ کی جناب میں خالص اور سچی توبہ کرو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند