• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 11233

    عنوان:

    عرض خدمت ہے کہ میں میڈیکل اسٹور چلاتا ہوں۔ کچھ لوگوں کے یہاں میرا پیسہ باقی ہے کافی مدت ہوگئی ہے لیکن وہ لوگ پیسہ دے نہیں رہے ہیں۔ برائے کرم کوئی طریقہ بتائیں یا کوئی دعا بتادیجئے جس کے پڑھنے سے یہ لوگ میرا پیسہ دے دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11233

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 332=332/م

    جن لوگوں کے یہاں آپ کا پیسہ باقی ہے، آپ ان سے اچھے اور نرم انداز میں مطالبہ کیجیے اگر کوئی مقروض تنگ دست ہو تو اس کومناسب مہلت بھی دیجیے اور جو ادائیگی پر قادر ہونے کے باوجود ٹال مٹول کررہا ہو، اس سے اپنا حق وصول کرنے کے لیے سخت رویہ بھی اختیار کرسکتے ہیں، اور ہرنماز کے بعد اللہ سے دعا بھی کیجیے اور فارغ اوقات میں کثرت سے درود شریف پڑھا کیجیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند