• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 48345

    عنوان: اللہ کے نزدیک مقبول اور جلدی قبول ہونے والی توبہ کونسی ہے؟

    سوال: اللہ کے نزدیک مقبول اور جلدی قبول ہونے والی توبہ کونسی ہے؟

    جواب نمبر: 48345

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1423-514/L=1/1435-U اللہ رب العزت کے نزدیک مقبول اور جلدی قبول ہونے والی توبہ، توبہ نصوح ہے، جس کا خود قرآن شریف میں ذکر ہے، قال تعالی: ”یَا اَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْا اِلَی اللّٰہِ تَوْبَةً نَصُوْحًا ”اے ایمان والو تم اللہ کے سامنے سچی توبہ کرو“۔ امام کلبی نے فرمایا کہ توبہ نصوح یہ ہے کہ زبان سے استغفار کرے اور دل میں نادم ہو اور اپنے بدن واعضاء کو آئندہ اس گناہ سے روکے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے سوال کیا گیا توبہ کیا ہے؟ تو آپ نے فرمایا جن میں چھ چیزیں جمع ہوں: (۱) اپنے گذشتہ برے عمل پر ندامت (۲) جو فرائض وواجبات اللہ تعالیٰ کے چھوٹے ہیں ان کی قضا (۳) کسی کا مال وغیرہ ظلماً لیا تھا تو اس کی واپسی (۴) کسی کو ہاتھ یا زبان سے ستایا تھا اور تکلیف پہنچائی تھی تو اس سے معافی (۵) آئندہ اس گناہ کے باس نہ جانے کا پختہ عزم وارادہ (۶) جس طرح اس نے اپنے نفس کو اللہ کی نافرمانی کرتے ہوئے دیکھا ہے اب وہ اطاعت کرتے ہوئے دیکھ لے۔ (معارف القرآن: ۸/ ۵۰۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند