• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 52312

    عنوان: میں کسی عالم اور دیندار سے شادی کرنا چاہتی ہوں

    سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں کسی عالم اور دیندار سے شادی کرنا چاہتی ہوں ، میں نے خود ایم یس سی کیا ہے، میں کسی بھی دنیادار سے شادی نہیں کرنا چاہتی ہوں، آپ مجھے اس مسئلے کا حل بتاسکتے ہیں؟ جب بھی کوئی رشتہ آتاہے تو میں بہت روتی ہوں کیوں کہ میں کسی عالم سے شادی کرنا چاہتی ہوں ۔ براہ کرم، مجھے بتائیں کچھ حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 52312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 626-495/D=6/1435-U بعد نماز عشاء گیارہ سو گیارہ مرتبہ ”یَا لَطیف یَا وَدُودُ“ پڑھیں اول وآخر گیارہ گیارہ بار درود شریف ملالیں، اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کریں ان شاء اللہ حسب دلخواہ رشتہ کا بند وبست ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند