• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 21648

    عنوان:

    آجکل ہماری کمپنی مشکلات سے دوچار ہیں، بینک کا لون بھی بہت زیادہ ہے، تقریبا پندرہ سو افراد کمپنی سے منسلک ہیں۔ سمجھ میں نہیں آتاہے کہ آخر ایساکیوں ہے؟ براہ کرم، کوئی وظیفہ بتائیں جس پر ہم لوگ عمل کریں ، جس سے اللہ پاک ہم پر رحم و کرم کرے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21648

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 707=496-5/1431

    آپ حضرات نمازوں کا خاص اہتمام کریں اور گناہوں سے اجتناب کریں نیز بعد نماز مغرب سورہٴ واقعہ کا اہتمام کریں اور عشا کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَا مُغْنِيْ پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ آہستہ آہستہ آپ کے مصائب ختم ہوتے چلے جائیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند