• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 174252

    عنوان: کسی اور سے استخارہ کرانا

    سوال: میں اور ایک لڑکی دونو ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے ہیں، پر لڑکی کے ابا نے مسجد کے امام سے استخارہ کرایا جس میں بقول ان کے ہماری شادی نہ ہو، لہذا، اس بارے میں بتائِیں ہمارے لے استخارہ کون کون کر سکتا ہے اور کیا وہ استخارہ صحیح تھا؟جب کہ سوال آئی ڈی نمبر 47782 اور فتوی نمبر1350/L-459/TL=11/1434) کے مطابق تشو یش شدہ شخص ہی استخارہ کر سکتا ہ،اور امام میرے بارے میں کچھ نہیں جانتاہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 174252

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:206-195/L=3/1441

    استخارہ میں بہتر یہی ہے کہ خود مبتلی بہ شخص ہی استخارہ کرے ؛تاہم اگر کسی دوسرے دیندار شخص سے استخارہ کروایا جائے تو اس کی بھی گنجائش ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند