متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 6687
کیا سر پر ہاتھ رکھ کر آیت الکرسی پڑھنا حدیث سے ثابت ہے؟
کیا سر پر ہاتھ رکھ کر آیت الکرسی پڑھنا حدیث سے ثابت ہے؟
جواب نمبر: 668701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 930=850/ ل
سر پر ہاتھ رکھ کر آیت الکرسی پڑھنے کی صراحت مجھے نہیں ملی، نمازوں کے بعد آیت الکرسی پڑھنا ثابت ہے اور اس کی فضیلت بھی مذکور ہے، البتہ اگر کسی بزرگ کا کوئی اپنا تجربہ ہو اس وجہ سے اگر کوئی سر پر ہاتھ رکھ کر آیت الکرسی پڑھتا ہے تو اس کی گنجائش ہے، آپ علیہ السلام کا نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھنا اللہم أذہب عنی الہمَّ والحزنَ ثابت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا بہت سارے لوگوں کے ساتھ اس ایک وقت میں 124000 مرتبہ آیت کریمہ کا پڑھنا درست ہے؟
کیا
فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ : (۱)بچوں کو نظرکی خاطر ہاتھ
او رپیر میں کالے منکے پہنانا اور گلے میں تعویذ پہنانا؟(۲)نظر کے کالے ٹیکے کنپٹی،
ہتھیلیوں، سینے، گالوں، پیٹھ، تلوؤں پر لگانا۔ (۳)ماں کے پلو، ماں کے بال،
جھاڑو، بھیلاویں، مرچیوں اور مرغی وغیرہ سے نظر اتارنا۔ مندرجہ بالا چیزوں کی شرعی
حیثیت کیا ہے؟ دلائل کے ساتھ بالتفصیل جواب عنایت فرماکر ممنون و مشکور ہونے کا
موقع عطا فرمائیں۔ (۴)اسلام
میں نظر کی حقیقت کیا ہے؟ اور اس کے علاج کا مسنون طریقہ کیا ہے؟
درود شریف کی متعینہ تعداد قسطوں میں پوری کرنا؟
8361 مناظر